Sunday, October 13, 2024

تعارف


عصر حاضر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت سیدنا ریاض احمد گوھرشاہی مد ظلہ العالی نے 1998میں آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی ۔ اس تنظیم کے قیام کا مقصد تمام مذاہب کے مابین ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاکو فروغ دیناہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک نقطہ ’’اللہ کی محبت‘‘ پر جمع کرکے انسان کو مرتبہ اشرف المخلوقات پر پہنچانا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو اپنی فطرت پر پیدا کیا ہے چاہے اس کا کوئی مذہب ہو یا نہ ہو اس کے لاشعور میں اللہ تعالیٰ کی محبت ضرور ہوتی ہے ۔پھر اس شخص کے حالات و معاشرہ اسکو اپنے رنگ میں رنگ لیتے ہیں وہ اسی مذہب یا فرقہ کا ہم خیال اور ماننے والا بن جاتا ہے جس میں اسکے ماں باپ ہوں۔
آل فیتھ کے قیام کا مقصد بنی نوح انسان کی اس مرکز کی طرف رہنمائی کرنا ہے جس کو وہ بھول چکا ہے یا بھولتا جارہا ہے۔ انسان کو اپنے ظاہر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو بھی بیدار کرنا ہوگا اور یہ بیداری روحانیت کی تعلیمات کے ذریعے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے ۔ دنیا کے تمام مذاہب روحانیت کی تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں اور اُن کا اس معاملے میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتاہے۔
آل فیتھ سپرئچوئیل آرگنائزیشن کے دفاتر تمام ممالک میں قائم کیے گئے ہیں اور اللہ کی محبت کے متلاشی خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقہ سے ہو اس تنظیم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔آل فیتھ کسی ایک مذہب یا فرقہ کا پرچار نہیں کر رہی ہے اس تنظیم کا مقصد و منشور تمام کائنات کے انسانوں کو ایک نقطہ یعنی اللہ کی محبت پر جمع کرناہے تاکہ انسانوں کے مابین مذہب کی بنیاد پر پائی جانے والی نفرتیں ختم ہوجائیں اور انسان کے اندر بندروحانی مخلوقات بیدار ہوکر اللہ کی پہچان اور رسائی کر سکیں۔

فرمانِ گوھر شاہی

شبیر احمد کو آل فیتھ کا نگران مقرر کیا گیاہے۔
وقتاً فوقتاً حالات کے مطابق شبیر احمد کے ذریعے آپ کو ہدایات ملتی رہیں گی