Tuesday, October 15, 2024
فرمودات مرشد کریم

حضورپاک ﷺکا مقام سب سےاعلیٰ و ارفع ہے


عصرحاضرکی کامل ذات روحانی حضرت سیدناریاض احمد گو ہر شا ہی مدظلہ العالی نے معراج النبیﷺ کے موقع پرخصوصی پیغام میں فرما یا کہ اللہ تعا لیٰ نے حضورپاک ﷺ کو جسمانی وروحانی معراج عطاء فرما کر آپﷺ کو ایسااعلیٰ وارفع مقام ومرتبہ عطافرمایاجوکسی اور کوحا صل نہیں ہوا۔ اس طرح لوگوں کوواضح ہوجاناچاہیے کہ اللہ کے بعد حضورپاکﷺ کی ذات ہی مقام اعلی رکھتی ہے اوریادرکھنا چا ہیے کہ حضور پاک ﷺکے ہم مرتبہ کوئی نہیں ہے ۔اگر کوئی نبوت کا دعویدار ہے تو میری نظروں میں وہ اور اس کے پیروکار بھی کفر کے زمرے میں ہیں ۔علاوہ ازیں حضرت گوھر شاھی نے اخبار صدائے سرفروش کی گزشتہ اشاعت میں شائع شدہ خبر کے حوالے سے فرمایاکہ تصوف کی کتابوں میں سلاطینِ فقر کی روحوں کے بارے میں وضاحت موجود ہے ۔رسالہ روحی شریف میں مذکور ہے کہ جب اللہ نے اپنا عکس دیکھنا چاہا تو سامنے ایک روح بن گئی ۔اللہ اس پر اور وہ اللہ پر عاشق ہوگئی ۔پھر اللہ نے سات دفعہ خوشی سے جنبش فرمائی تو سات روحیں بن گئیں جو سلاطین فقر کی روحیں ہیں ۔سلطانوں کی ارواح اور حضور پاک ﷺکی روح مبارک ایک جگہ رہتے تھے ۔حضرت سلطان باہو ؒ جو ایک کامل ولی اللہ ہیں ۔انہوں نے اپنی کتاب ’’نور الہدیٰ‘‘میں فرمایاکہ ہم ایک دوسرے کو ازل سے ہی جانتے تھے ۔حضرت گوھر شاھی نے فرمایا کہ حجر اسود پر شبیہہ ہے تووہ اللہ تعالیٰ اورحضورپاکﷺ کی مر ضی سے ہے یہ کسی انسان کاکام نہیں ہے۔اس کی حقیقت میں جا نے کی بجا ئے علماء نے مخالفت برائے مخالفت کی فضا پیدا کر لی ہے جبکہ اس شبیہہ کے ذریعے اسلام کی روح کوجگایاجارہاہے۔حضرت نے فرمایاکہ خانہ کعبہ میرے لئے قابل تعظیم ہے۔میں نے کبھی کسی کو نہیں کہا کہ کعبہ نہ جاؤ میرا طواف کرلو۔یہ بہت بڑا بہتان ہے جو علماء کو زیب نہیں دیتا۔اس سلسلے میں واضع رہے کہ میں خود ہر سال تین افراد کو حج کے لئے بھجواتا ہوں ۔میر ے والد محترم عمرہ کیلئے تشریف لے جارہے ہیں ۔اس طرح عوام کو بھی جان لینا چاہیے کہ میر ے خلاف کتنا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہاہے جبکہ میر ے عقائد اور تعلیمات اسلام کی روحانی تعلیمات کے عین مطابق ہیں۔

حق کی آواز
یکم دسمبرتا15دسمبر1999 ؁ء

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *