کاروانِ امن و محبت لاہور
اولیا ء اللہ نے ہندوستان کی سرزمین پر اسلام کی شمع روشن کرنے میں انتہائی اہم کردار کیا ہے اور ان کے آستانے ،درگاہیں ،دربار اور مزارات ہمیشہ سے امن و محبت کاگہوارہ رہے ہیں۔ دکھی اور بے سہارالوگوں کے لیے سکون کی فراہمی کاباعث بنتے رہے ہیں اور آج بھی بے شمار لوگ ان ہستیوں کے مزارات پر حاضری دے کر روحانی سکون حاصل کرتے ہیں لیکن ایسے کچھ ناعاقبت اندیش لوگ ولیوں اور انکے ماننے والوں کے عقیدہ سے مخالفت رکھتے ہیں اور ان کوختم کرنے کے درپے ہیں ایسے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ ولی کوئی اپنی مرضی سے نہیں بن سکتا۔ یہ اللہ کی رضاکی ایک نشانی ہے کہ لوگ کسی شخص کو ولی اللہ یعنی اللہ کا دوست سمجھتے ہیں ۔ایسے ہی عقیدہ کے لوگ مزارات کو ختم کرنا چاہتے ہیں اورانکے سلسلے کی کڑیاں ماضی میں بہت دور تک جاتی ہیں اور یہ سلسلہ نبی کریم ﷺکی والدہ ماجدہ کے مزارِ اقدس کی شہادت سے شروع ہوا ۔آہستہ آہستہ اس میں شدت آتی ہوئی اوراللہ کی مقرب ہستیوں کے مزارات کی توہین اور بے حرمتی کے واقعات رونما ہونے لگے ۔گزشتہ جمعرات کی شب حضرت داتا گنج بخش ؒ کے دربارِ اقدس پر تین خود کش حملے کئے گئے جس میں سینکڑوں لوگ شہیدا ور زخمی ہوئے ۔اس افسوس ناک سانحہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیاگیااورانجمن سرفروشانِ اسلام اسکے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے زیرا ہتما م کراچی تا خیبرپرامن احتجاج کا سلسلہ جار ی ہے ۔اس سلسلے میں ہفتہ 10جولائی کو کراچی اسٹیشن سے ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا اور 11جولائی بروز اتوارصبح 10بجے ریلوے اسٹیشن لاہور تا داتا دربار کاروانِ امن و محبت کے عنوان سے ایک پرامن ریلی منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر سے انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان کے ہزاروں کارکنا ن عوام الناس کے ساتھ کریں گے ۔عوام الناس سے بھی اس پرا من کاروانِ امن و محبت میں بھر پور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن کی جانب سے بھی انجمن سرفروشانِ اسلام کے شانہ بشانہ اس پر امن ریلی میں اپنی تمام ذیلی تنظیموں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی جائے گی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)پاکستان