سالانہ جشن ولادت 2013
ماہ نومبر 25تاریخ کو عالم کائنات میں ہما رے پیارے مرشد حضرت سیّدناریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کا ظہور ہوا جس کے لیے آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)پاکستان بھرپور انداز میں جشن مناتی ہے مگر 25نومبر محرم الحرام میں آنے کی وجہ سے جشن کا 2نومبر بروز ہفتہ کو انعقاد کیا گیا ۔فاطمہ شادی ہال لاہور کے پنڈال کو عالیشان لائٹ ڈیکوریشن اور گلاب کے پھولوں سے سجایا گیا۔پروگرام کاآغاز بوقت 6بجے شام قرآنِ پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔مس شازیہ اور مس رابعہ گوھر ،میڈم کوثر گوھر نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔مس شمیل بابر مسیح نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔کنیز فاطمہ اور فوزیہ شبیر نے بارگاہِ مرشد میں قصائد پیش کیے۔خاص طور پر جناب زاہد سلیم مسیح نے مرشد پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی شان میں بائبل مقدس کے حوالے سے بیان کیا اور بعد میں قصیدہ مرشد پاک پیش کیا ۔8:30بجے پاک پتن شریف کے عالمی شہرت یافتہ درباری قوال جناب نذیر اعجاز خان صاحب نے قوالی شروع کی اور حمد و نعت کے بعد مولائے کائنات حضرت مولا مشکل علیہ السلام اور پیرانِ پیر حضرت شیخ سیّد عبدالقادر جیلانیؓ کی شان مبارک میں منقبت پیش کی ۔محفل کے درمیان مہمانانِ گرامی کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔خاص طور پر پیپلز پارٹی لاہور کے سینئررہنما جناب میاں ماجد حسین صاحب ،سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ جناب رانا عبدالحمید صاحب ،مسلم لیگ کے رہنما جناب چوہدری اشرف منہاس صاحب ،تحریکِ انصاف کی رہنما مسز ناہید اصغر چوہدری صاحبہ ،آل پاکستان مسلم لیگ کی رہنما بیگم سائرہ جھارا پہلوان صاحبہ ،سجادہ نشین نوشو پاک ؒ پیر نواز صاحب ،موہری شریف کے خلیفہ سیّد مرید حسین شاہ صاحب ،جناب پیر سیّد فاروق حیدر مودودی صاحب اور جناب زاہد سلیم مسیح صاحب ، ہندو میڈم سبیتاصاحبہ ،سکھ رہنماسردار رنجیت سنگھ صاحب،پرنس آف سنیکس (سانپوں کا بادشاہ )جناب بابر ناگی صاحب،جناب فضل کریم پپو صاحب اورمسز روبینہ راغب الرحمان صاحبہ نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔خاص طور پر جناب شہزادہ مرشد پاک جناب سیّد حماد ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی تشریف لائے تو پنڈال یاگوھر کے نعروں سے گونج اُٹھا۔پنڈال کے باہر آل فیتھ کی پریذیڈنٹ خالدہ گوھر ، چیف آرگنائزر شبیر احمد اور دیگر عہدیداران نے پر تپاک استقبال کیا اور گل پاشی کی گئی ۔خالدہ گوہرنے شہزادہ مرشد کریم جناب سیّد حماد ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کو جبہ پہنایااورچیف آرگنائزر شبیراحمد نے دستار مبارک پہنائی ۔اس وقت آل فیتھ کی تمام ٹیم خوشی سے اشکبار ہوگئی کہ انکے دلوں میں دھڑکنے والی ذات کے لخت جگر ان کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کے درمیان تشریف فرماہیں ۔اس دوران آل فیتھ کے اغراض و مقاصد پر شبیر احمد صاحب نے روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا اس وقت امن کے لیے پریشان ہے مگر امن صرف اور صرف من (دل ) کو پاک کرنے کا محتاج ہے اور من کو پاک کرنے کے لیے کسی مردِ قلندر اورمردِ حق امام الوقت کی ضرورت ہے ۔اگر کہیں مل نہ سکے تو آل فیتھ سے رابطہ کریں جو کہ قبلہ عالم سیّد ناریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی فیضانِ نظر سے لوگوں میں بلا تفریق ذکرِ قلب عطاء کر رہی ہے ۔کسی مذہب یا فرقہ کی کوئی قید نہیں ۔آل فیتھ کسی بھی مذہب یا فرقہ سے تعلق رکھنے والے کو اسمِ ذات اللہ سے سینہ روشن ومنور کرکے انسان کوا شرف المخلوقات کے مقام کی طرف گامزن کر دیتی ہے ۔اس کے بعد صاحبزادہ صاحب نے آنے والے خواتین و حضرات کو ذکرِ قلب کی اجازت عطاء فرمائی اور آل فیتھ تنظیم کے فروغ کے لیے دعا فرمائی کہ تنظیم کو اللہ تعالیٰ دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطاء فرمائے ۔سجادہ نشین حضرت بری امام حضرت پیر سیّد مقدس حسین کاظمی صاحب نے دعائیہ کلمات ادا فرماتے ہوئے کہا کہ سلام پیش کرتا ہوں اس ذاتِ پاک کو جس نے اللہ کے مشن کو پھیلانے کے لیے طائف کے بازاروں میں پتھر کھائے اور میں سلام پیش کرتا ہوں آل فیتھ کے نوجوان بچوں اور بچیوں کو جو میرے نانا کا مشن اس پرفتن دور میں عوام الناس تک پہنچا رہے ہیں ۔سیّد فاروق حیدر مودودی صاحب نے آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور اس پرفتن دور میں بلا تفریق ذکرِ الٰہی کی دولت تقسیم کرنے اور اپنے مرشد کا شاندار جشن منانے پر خالدہ گوھر کی کوششوں کو سراہا۔ان کے ساتھ خصوصی طور پر حاجی محمد اویس صاحب ،حاجی محمد سلیم صاحب ،عبدالعزیز قادری فیصل آباد ،چوہدری صلابت گجر اور ماسٹر انصر قادری ،محمد اصغر سمندری ،شہزاد صاحب لاہور اور اللہ رکھا قصور ،محمدسلیم طاہر اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی ۔آخر میں حضرت مولانا سعید احمد قادری نے دعا فرمائی اور اس کے بعد لنگر تقسیم کیااورپروگرام کا اختتام ہوا۔