Sunday, November 17, 2024
خبریں

درباروں پر حملوں کی مذمت

اولیاء اللہ کے مزارات پر ہونے والے خود کش حملے کرنے والے بدبخت دہشت گردی نہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں بلکہ آخرت میں وہ جہنم کا عذاب جھیلیں گے کیونکہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا ہے کہ جس نے ایک انسان کوقتل کیااس نے تمام انسانیت کو قتل کیا۔ان خیالات کا اظہار آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے چیف آرگنائزر جناب شبیر احمد نے ایک مذمتی اجلاس میں کیا اور کہان کہ حکومتِ وقت کو چاہییکہ جیسے جنرل راحیل شریف صاحب نے امن قائم کرنے کے لئے کام کیا ہے ان کے اس کام کو جاری رکھنا چاہیے تاکہ عواممیں حقیقی امن قائم ہو اور تمام مذاہب کے مابین امنو بھائی چارے کی فضا قائم ہو جس ے ملک ترقی کرے اور پاکستان درست طور پراسلام کا قلعہ بن کر دنیا میں ابھرے ۔دنیا میں حقیقی امن صرف روحانیت کی تعلیمات پر دل و جان سے عمل کرنے سے ہو سکتا ہے کیانکہ روحانی لوگ کسی بھی دوسرے کا برا نہیں سوچتے اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
آخر میں انہوں نے ایک بار پھر حکومتِ وقت سے بھرپور مطالبہ کیا کہ وہ امن قائم کرنے کوششیں جاری رکھے ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
آل فیتھ سپر یچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *