Monday, November 18, 2024

منشور


منشورآل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) پاکستان


  • لوگوں کارخ دین اللہ کی طرف بھی راغب کرناجس دین کاتعلق ازلی روحوں سے ہے ۔قرآن میں بھی اس کاا رشاد موجود ہے ۔
  • نی آدم کو روحانیت کے ذریعے رب سے روشناس اوررسائی کرانانیز ان کے سینوں میں رب کی محبت حاصل کرنے کے اسباق،لطائف،شکتیوں کو بلند مراتب اور منور کرنے کی مشقیں سکھانا۔
  • پوری دنیا میں اللہ کے قلبی ذکر کے ذریعے نوری رشتے قائم کرنا تاکہ دنیاسے انسانوں میں درندگی ،دہشت گردی ،حیوانی پن اورشیطانی پن ختم ہوسکے اورانسان عظمت انسانی کو پہچان سکے ۔
  • روحانیت کے ذریعے مختلف مذاہب میں امن ،بھائی چارہ اور انسان دوستی کی فضا قائم کی نے کی کوشش کرنا۔
  • کسی بھی مذہب کے عقیدے کو نہ چھیڑنا بلکہ ان کے دلوں کو خدا کی محبت سے بیدار کرنا پھر اللہ کا خود ہی حبل الورید ہو کر انہیں ہدایت دینا جوکہ ان کے لیے بہتر ہوگا۔
  • کسی بھی چور،ڈاکو،سیاہ کار سے نفرت نہ کرنا بلکہ عاجزی اور پیارومحبت سے اسے رب کی محبت کا پیغام دینا۔
  • جہاں تک ممکن ہو مظلوموں اور دکھی انسانیت کی دلجوئی اور دکھ درد میں کام آنا۔
  • پاکستان میں 295کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے تگ و دوکرنااور ناحق بنائے ہوئے جھوٹے مقدموں کی پیروی کرنا۔
  • ہندوستان اور دیگر مملک میں ہندوؤں ،مسلم، عیسائی اور دیگر مذاہب کی نفرتوں کو دور کرنے کے لیے عوام اور ممالک سے رابطے قائم کرنا۔
  • یاد رکھیں آل فیتھ کے دفاتر گوھر شاھی کی نگرانی میں پوری دنیا میں ہر مذہب میں قائم کیے جارہے ہیں اوراسے امریکن ٖصوفی انسٹیٹیوٹ امریکہ،ریگز انٹرنیشنل انگلینڈاور انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان کی مکمل حمایت حاصل ہے اور ان تنظیموں کے نمائندے سفارتی سطح پراس پیغام کو دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں ۔اور ہر ممکن طریقے سے شہروں ،ملکوں ،کمیونٹی ہالز،مساجد ،مندروں ،گردواروں اور چرچوں میں بھی اس کا پرچار کیا جارہا ہے ۔تقریباً تمام مذاہب کی اسے حمایت حاصل ہے ۔