Tuesday, October 15, 2024
خبریں

حکومت قانون ناموس رسالت کا غلط استعمال روکنا چاہتی ہے

حکومت قانون ناموس رسالت کا غلط استعمال روکنا چاہتی ہے :گیلانی
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کامذہب ہے جو اپنے پیروکاروں کو دوسرے مذاہب کااحترام کا درس دیتاہے ۔حکومت قانون ناموس رسالت سمیت کسی بھی ملکی قانون کا غلط استعمال روکنا چاہتی ہے ۔اقلیتوں کے حقو ق کے تحفظ کیلئے تمام مناسب اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبرمیں ارکان پارلیمنٹ کے گروپ سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔وفد میں پرویز اشرف،صمصام بخاری ،پلوشہ بہرام ،چوہدری طارق،مولانا آغاز محمد ،سعید ظفر،طاہرہ اورنگزیب،ظفر علی شاہ ،شیر بلوچ و دیگر شامل تھے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلام کو انتہا پسندی اور فرقہ پرستی سے جوڑا جارہاہے جو اس مذہب کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق غربت کے خاتمے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم سے وزیر داخلہ رحمن ملک نے ملاقات کی ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کافی دیر تک وزیر اعظم کے برابر والی نشست پر بیٹھے رہے اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *