Sunday, November 17, 2024
خبریں

پاکپتن دھماکہ :پرزور مذمت

آل فیتھ سپریچوئیل آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے چیف آرگنائزر شبیر احمد نے حضرت بابا فرید الدین گنجِ شکر ؒ کے دربار اقدس پر ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیاہے کہ اولیاء اکرام کے مزارات پر تسلسل سے ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کے خلاف فوری کاروائی کر ے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلانے میں جن ہستیوں نے دل و جان سے کام کیا اور لاکھوں لوگوں کو اسلام کی روشنی سے فیضیاب کیا۔وہ یہی اولیاء اکرام ہیں ۔آج اگر اس خطے میں اسلا م کی شمع روشن ہے تو اس کا سارا دارومدار انہی اولیاء اکرام کی مرہونِ منت ہے لیکن کچھ ناعاقبت اندیش لوگ اسلام کی غلط تشریح کرکے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اولیا ء اکرام کے مزارات اور عقیدت مندوں کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کررہے ہیں ۔ظاہر میں حکومت کرنے والے مت سمجھیں کہ اس ملک پر ان کی حکومت ہے ،اصل حکومت باطن میں ہوتی ہے اور باطن میں یہی اولیاء اکرام ہی حکمران ہیں ۔ابھی تک تو یہ باطنی حکمران خاموش ہیں لیکن ان کی خاموشی کسی بڑے طوفان کا پتہ دیتی ہے ۔
اس موقع پر ایک قرارداد پیش کی گئی کہ اگر حکومت ان نام نہاد دین کے ٹھیکیداروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی تو آل فیتھ کی جانب سے ایکشن فورس قائم کی جائے گی اور ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *