اولیاء اللہ کی زندہ کرامت
آل فیتھ سپر یچوئیل آرگنائزیشن(رجسٹرڈ)پاکستان روحانیت کی تعلیمات کومعاشرے میں عام کر نے میں اپنی کو شش کر رہی ہے اوراس سلسلے میں اولیاء اکرام کے مزارات پربھی حاضری دیتی ہے۔آ ل فیتھ سپریچوئیل آرگنا ئزیشن کی ایک ہم پلہ تنظیم عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ،لاہور کے زیرِ اہتمام سالہاسال سے دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ پر ہفتہ واری محافل کا سلسلہ جاری ہے ۔انجمن کی یہ محافل ہر جمعرات اور جمعتہ المبارک کو انعقاد پذیر ہوتی ہیں اور کئی سالوں سے لاکھوں لوگ ان محافل کے ذریعے سے اسمِ ذات اللہ کاذکر حاصل کر چکے ہیں ۔جمعرات یکم (01)جولائی کی شب بھی حسبِ معمول یہ محفل جاری تھی ۔جب حضرت داتاگنج بخش ؒ کے دربارِ اقدس پر خود کش بم دھماکے ہوئے۔عینی شاہد بختیار منیر کے مطابق جب پہلا دھماکہ ہوا تو اس وقت ابھی محفل کا آغاز ہی ہو اتھااورانجمن کی محافل کی روائیت کے مطابق حمدِ باری تعالیٰ پیش کی جارہی تھی ۔پہلا دھماکہ ہونے کے باوجود محفل جاری تھی اور محفل میں لوگ اسی نظم و ضبط کے ساتھ شریک رہے دوسرا خود کش دھماکہ محفلِ ذکر کے دوران ہوا ۔محفلِ ذکر میں شرکت کرنے والوں کے مطابق انہوں نے یہ دیکھا کہ ایک نور کا ہال ہے جس نے تما م ذکر کرنے والوں کو اپنی آغوش میں لے لیا ہے اور صرف چند فٹ کے فاصلے پر ہر ہونے والے اس قدر شدید دھماکے میں جہاں لوگوں کے جسموں کے چیتھڑے اڑ گئے وہاں پر اللہ تعالیٰ کا ذکرکرنے والوں کی محفل پر خون کا چھینٹابھی نہیں گرااور تمام لوگ محفوظ رہے ہیں ۔
ہمارے مرشد کریم سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی نے آنے والے وقت کے حالات کی بہت عرصہ پہلے ہی نشاندہی فرمادی تھی ۔آپ نے ایک انٹرویو میں دنیا کے مستقبل کے تمام حالات بیان کیے تھے ۔روزنامہ پوسٹ کو دیا گیا وہ انٹرویوآپ ہماری ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت