Monday, October 14, 2024
فرمودات مرشد کریم

ذکرِالہی اتحاد بین المسلمین کے لیے بنیاد اور کلید ہے

حیدر آباد (نمائندہ خصوصی)عصر حاضر کی عظیم ذات نورانی نقیب انقلاب روحانی حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی نے فرمایاکہ اہلِ اسلام پر اس وقت جو آفات اور پریشانیاں آئی ہوئی ہیں ۔اس کی اصل وجہ مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کا فقدان ہے ۔اس انتشار اور افتراق کی بناء پر مسلمانوں کو بڑے بڑے سانحات سے گزرنا پڑرہا ہے ۔دنیا بھر میں مسلمانوں کا خوں ارزاں ہو رہاہے ۔ان آفات اور قتل و غارت گری سے نجات کا واحد راستہ اتھاد بین المسلمین ہے ۔حضرت نے فرمایا کہ موجودہ وقت میں اتحاد بین المسلمین کے لیے ذکرِ الٰہی بنیادی اورکلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔دورِ حاضر کے بکھرے ہوئے ٹکڑیوں میں بٹے ہوئے مسلمانوں کا اتحاد ذکراللہ میں مضمر ہے کیونکہ اللہ کا نام لینے سے کوئی فرقہ نہیں روکتا ۔اسمِ ذات اللہ کے ذکر کی تاثیر سے مسلمانوں کے دل صاف ،روشن اور نرم ہوں گے ا ورجب دل صاف ہوں گے تو ایک دوسرے کے خلاف بھری ہوئی نفرتیں ،بغض ،کینہ اور حسد ختم ہو جائے گا۔جب دل نرم ہوں گے تو ایک دوسرے کے حقوق اور بھائی چارے کے تمام اوصاف عملی طور پر سامنے آجائیں گے ۔حضرت نے فرمایا کہ امت مسلمہ ذکر الٰہی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے تو اللہ تعالیٰ کی کثیر رحمت اور امداد شامل حال ہوجائے گی ۔ترقی و عروج ،عزت و عظمت اور حکمت وحکومت امت مسلمہ کا مقدر کردی جائے گی ۔علاوہ ازیں حضرت نے فرمایا کہ تمام انسانی اعمال کا دارومدار اس کے دل پر ہے ۔اس لیے دل کی صفائی پرخصوصی توجہ دی جائے ۔

16اپریل تا30اپریل 1995 ؁ء

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *